حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) صنعت نگر میں رات دیر گئے ایک شخص کا مشتبہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ پولیس صنعت نگر اس کو خودکشی قرار دیرہی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یہ شخص قاتلانہ حملہ میں ہلاک ہوا۔ صنعت نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ 47 سالہ ناگیشور راؤ جو موسی پیٹ علاقہ کا ساکن تھا آندھراپردیش کے علاقہ وجیہ نگرم کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص نمائش اور میلوں میں کاروبار کرتا تھا جو موسی پیٹ کے مکان میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ اس شخص نے خود پر حملہ کرلیا ہوگا ۔ تاہم مشتبہ انداز میں موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ امکان ہیکہ پولیس عائد کردہ دفعہ کو تبدیل کریگی ۔ صنعت نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔