صنعا۔ 28 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شیعہ ہوتی باغیوں کے ہزاروں حامیوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یمنی دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر یہ مظاہرین ملک کے عبوری صدر عبد منصور ہادی اور اُن کی کابینہ کے وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین موجودہ حکومت پر کرپشن کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ یمنی عوام حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔