صلاح اور موڈرچ فیفا ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

لندن۔4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فیفا نے سال کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا اور ارجنٹیناکے اسٹارکھلاڑی لیونل میسی فہرست میں شامل نہیں ہیں جبکہ رونالڈو، محمد صلاح اور کروشیائی کپتان لوکا موڈرچ فیفا ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔فٹبال کی دنیا پر کس کھلاڑی کا راج ہوگا اس کے لئے فیفا نے بسٹ پلیئر آف دی ایئر کیلئے فہرست جاری کر دی۔ سوپر اسٹار میسی کی فہرست سے چھٹی کر دی گئی ہے۔ 2006 کے بعد پہلی مرتبہ ان کا بہترین کھلاڑی کیلئے انتخاب نہیں ہوا۔کرسٹیانو رونالڈو، محمد صلاح اور کروشیا کے لوکا موڈرچ بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔لوکا موڈرچ کو حال ہی میں یوئیفا نے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا، ان کی کپتانی میں کروشیا نے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا۔ فیفا ایوارڈز کا انعقاد 24 ستمبرکو لندن میں ہوگا۔