بوتل بند دکنی ذائقہ کی ملک و بیرون ملک مانگ ، محمد عبدالقادر تمیم کا بیان
حیدرآباد۔24مئی (سیاست نیوز) دکنی ذائقہ عالمی سطح پر معروف ہے اور ان دکنی و مغلائی پکوانو ںکے دلدادہ دنیا کے ہر گوشہ میں پائے جاتے ہیں اور دکنی و مغلائی پکوانوں کے ریستوراں کی بھی بڑی تعداد مختلف شہروں میں موجود ہے لیکن کچھ ایسی دکنی ڈشس ہیں جو ہوٹل میں بہ آسانی دستیاب نہیں ہوتی اور نہ ہی یہ ڈشس اب تک بازار میں دستیاب تھی۔ دکنی طرز کے اچار جن میں گوشت کا اچار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے شوقین بھی بہت ہیں لیکن اب تک یہ اچار بازار میں بوتل بند دستیاب نہیں تھا لیکن اب صفواء اچار کے نام سے گھریلو طور پر تیار کردہ گوشت‘ ترکاری‘ گاجر‘ زیتون کے علاوہ دیگر اچار اب بازار میں فروخت کے لئے تیار ہیں۔ ماہ رمضان المبارک کے دوران صفواء اچار شہر کے مختلف اسٹورس پر دستیاب رہے گا جہاں سے دکنی اچار کے خواہشمند یہ اچار حاصل کرسکیں گے۔ دونوں شہروں میں صفواء اچار کی جانب سے گوشت کے علاوہ دیگر اچار آرڈر پر گذشتہ ایک ماہ سے سربراہ کئے جا رہے ہیں علاوہ ازیں گھریلو صاف ستھرے ماحول میں تیار کئے جانے والے اس گوشت کے اچار کی خلیجی ممالک میں بھی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوتاجا رہا ہے ۔ جناب محمد عبدالقادر تمیم منیجنگ پارٹنر صفواء انٹرپرائزرس نے بتایا کہ صفواء اچار کا آغاز گھریلو صنعت کے طور پر کیا گیا ہے اورگذشتہ دو ماہ کے دوران دونوں شہروں کے علاوہ خلیجی ممالک بالخصوص قطر‘ دبئی‘ سعودی عرب‘ ابو ظہبی ‘ شارجہ‘ مسقط اور عمان کے علاوہ ہندستان کے مختلف شہرو ںمیں صفواء اچار سربراہ کیا جا رہا ہے اور دونوں شہرو ںمیں چند اسٹورس پر مختلف اقسام کے اچار موجود ہیں اور عوام میں صفواء کی جانب سے تیار کیا جانا والا گوشت کا اچار کافی مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ صفواء اچار کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ گھریلو صاف ستھرے ماحول میں تیار کیا جاتا ہے اور اس میں کوئی کیمیکل یا ایسے مادہ کا استعمال نہیں کیا جاتا جو کہ مضر صحت ہو بلکہ صفواء اچار میں صرف اصلی مصالحہ جات اور کھٹاس کے لئے صرف لیمو کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ گوشت کا اچار عام طور پر دکنی گھرانو ںمیں پسند کیا جاتا ہے اور اس اچار کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے بغیر کسی کیمیکل مادہ کے تین ماہ سے زائد مدت تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ شہر حیدرآباد میں پہلی مرتبہ بوتل بند گوشت کا اچار آرڈر پر سربراہ کیا جا رہا ہے اور مختلف انواع و اقسام کے اچار صفواء کے اچاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔آرڈر اور ملنے کے پتہ کی جانکاری کیلئے فون نمبر 9246119290یا 8555011137پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔