کریم نگر 25 اپریل (فیاکس) مولانا خواجہ فرقان قاسمی سکریٹری صفا کے بموجب صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی گرمائی تعطیلات میں دینی تعلیم اور سمر کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن، منتخب نصاب کے تحت دعائیں، اذکار، سنتیں اور دیگر اخلاقی تعلیمات کا معقول نظم رہے گا۔ گرمائی دینی کیمپ کا نظم مسجد زیب، مودام مڈہ مدرسہ تعلیم القرآن، مکرم پورہ، نزد مسجد الجدیہ، مسجد انجم، عظمت پورہ میں کیا جارہا ہے۔ صبح 10 تا 12 بجے تک تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں کلاسیس ہوں گی۔ 26 اپریل سے کلاسیس کا آغاز ہوگا۔