صفا بیت المال کریم نگر کی جانب سے بیواؤں و معذورین میں وظائف کی تقسیم

کریم نگر /4 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) حافظ محمد اسمعیل کی اطلاع کے بموجب 5 مارچ کو صفاء بیت المال شاخ کریم نگر کے دفتر پر بیوہ گان و معذورین میں وظائف کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ مولانا محمد کاظم الحسنی نے وظیفہ یافتگان سے گذارش کی ہے کہ وہ جمعرات کے دن عصر سے پہلے اپنے شناختی وظیفہ کارڈ کے ساتھ مقررہ وقت پر دفتر پہونچکر وظیفہ حاصل کرلیں ۔