کریم نگر /8 مئی ( ذریعہ فیاکس ) حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ جنرل سکریٹری صفاء کریم نگر کی اطلاع کے مطابق حسب معمولی دفتر صفاء بیت المال کریم نگر مسجد کوثر گودام گڈہ 75 سے زائد بیواؤ میں وظائف کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مفتی نوید سیف حسامی اور مولانا مرزا تقی بیگ قاسمی نے بطور مہمان شرکت کی اور خواتین کو تاکید کی کہ وہ جہاں ان ظاہری خدمات سے فائدہ اٹھارہی ہیں وہیں دین پر عمل آوری اور شرعی تعلیمات کی پابندی کی کوشش کریں اور کہا کہ خدمت خلق ایک عظیم عبادت ہے ۔ اس سے بندگان خدا کو راحت پہونچتی ہے اور ان کی ضروریات کی تکمیل ہوئی ہے ۔ اس موقع پر مولانا محمد کاظم الحسنی صدر صفاء حافظ عبدالحکیم خان نائب صدر ،مفتی محمد صادق حسین قاسمی ، مولانا خواجہ فرقان قاسمی ، حافظ محمد اسماعیل کے علاوہ دیگر اراکین شریک تھے ۔