صرف ایک فرد کو اقلیتی قرض کی منظوری پر احتجاج

اوٹکور ۔ 30مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس بی ایچ اوٹکور میں میناریٹی لون کیلئے ایک جائزہ اجلاس ایس بی ایچ اوٹکور منیجر نے طلب کیا تھا ۔ اس موقع پر اوٹکور منڈل کے کثیرتعداد میں میناریٹی لون کے حصول اور درخواست گذار افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تو بلند بانگ وعدہ کرتی ہیکہ میناریٹی کو امداد ملے مگر اوٹکور میں صرف ایک ہی فرد کو میناریٹی لون دیئے جانے پر یہ دھرنا دیا گیا ۔ کیا حکومت کی یا پھر عہدیداران کی جانب سے میناریٹی افراد کے ساتھ دھوکہ ہے ‘ ان افراد نے کہا کہ اوٹکور منڈل پر کم از کم 50 افراد کو میناریٹی لون جاری کرنے ارباب مجاز اور حکومت کی پرزور اپیل کرتے ہوئے ایس بی ایچ میں اس اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دھرنا منظم کیا گیا ہے ۔ منیجر ایس بی ایچ اوٹکور نے بتایا کہ ایک ہی میناریٹی لون منظور ہے ۔ ایس بی ایچ اوٹکور منیجر مسٹر سباراؤ نے ایک لون کی منظوری کینسل کی ‘ پھر سے کوشش کرنے کا بھرپور تیقن دیا ۔