صد فی صد پانی جذب کرنے والے کھڈے تیاری کا مشورہ

یلاریڈی /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مواضعات میں شخصی بیت الخلاء اور پانی جذب کرنے والے کھڈے صد فی صد تیار کرنے MPDO مسٹر رمیش نائیڈو نے مشورہ دیا ۔ مقامی منڈل پریشد آفس پر انہوں نے یوچارم ، چنور ، آتماکور ، تانڈور ، لنگم پلی ، ودل پرتی مواضعات سرپنچوں ، منڈل پریشد ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلے مرحلہ میں منڈل کے چھ گرام پنچایتوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ضامن روزگار اسکیم IKP ساکھشرا بھارت سے متعلقہ ملہ مل کر کام کرتے ہوئے مقصد پورا کرنے کو کہا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر روشماں ZPTC نارائنا ، نائب صدر منڈل پریشد مدھوکر موجود تھے ۔ منڈل لنگم پیٹ MPDO شنکر ریڈی نے پانی جذب کرنے والے کھڈوں کا آغاز کیا اور بعد ازاں گرام پنچایت آفس پر منعقدہ اجلاس میں کہا کہ ہر گھر میں پانی جذب کرنے والے کھڈے تیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار مسٹر کوڈا رام ریڈی سرپنچ نارائن APM سرینواس اور دوسرے موجود تھے ۔