صد فیصد جائیدادٹیکس وصولی پر زور

کریم نگر 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تمام گرام پنچایتوں میں صد فیصد جائیداد ٹیکس کی وصولی کر کے ضلع کو ریاست میں اول مقام پر لائیں ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے جمعہ کو کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں ڈیویژن پنچایت عہدیداران ‘ ایکزیکٹیو پنچایت راج رول ڈیولپمنٹ ایکسٹنشن عہدیداران کے اجلاس کومخاطب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ ٹیکس کی وصولی صاف صفائی و غیرہ امور پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ٹیکس وصولی کیلئے نوٹس جاری کر کے ہر روزگ گھر گھر جاکر ٹیکس وصولی کریں ۔ جائیداد ٹیکس کی وصولی ریاست میں 67فیصد ہے اور ضلع کا فیصد 66.67 ہے ریاست کے اوسط سے بھی ہمارا اوسط کم ہے 15 دنوں میں ضلع میں 90 فیصد ٹیکس وصولی کا نشانہ پار کرنے کی ہدایت کی ۔ ضلع میں صد فیصد ٹیکس کی وصولی کے 327مواضعات ہیں اس کی مثال لیں ٹیکس صد فیصد وصولی کیلئے ملازمین کو ان کی خواہش کے مطابق آنیو الے جنرل ٹرانسفرس میں موقع دیا جائیگ ا ۔ مواصعات کی ترقی ٹیکس کی وصولی بہت اہم ہے موضع کے سرپچن ایم پی ٹی سی ایز و دیگر عوامی نمائندوں کے صدر و تعاون سے ٹیکس وصولی کرنے کے احکامات دیئے ۔ پانی کا ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو پانی روک دیا جائے گا ۔ مواضعات میں خستہ حال مکانوں کو ڈیمانڈ نوٹس جاری نہ کریں نئے گھروں کو نمبر الاٹ کر کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کریں۔ ضلع کے تمام پنچایتوں کو ای پنچایت کی حیثیت سے تبدیل کریں۔بنا لے آوٹ کے گھروں کی تعمیر کیلئے منظوری نہ دیں ۔ برسات سے قبل تمام مواضعات میں موریوں کی صفائی انجام دیں ۔ موسم برسات میں ڈینگو ‘ملیریا ‘ہیضہ جیسے متعدی بیماریوں کے تداکر کیلئے قبل ازوقت اقدامات کریں۔