صنعاء ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) یمن کے باغیوں کے زیرقبضہ دارالحکومت صنعا کی باغیوں کی ایک عدالت نے صدر عبدالرب منصور ہادی کو ان کی غیر حاضری میں اعلیٰ سطحی غداری کے الزام میں سزائے موت سنائی۔ عدالت نے صدر ہادی کو اپنی میعاد کے اختتام کے بعد بھی صدر کے عہدہ پر برقرار رہنے اور سعودی عرب کو یمن پر حملوں کے لئے اکسانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں ان کی غیرحاضری میں اعلیٰ سطحی غداری کے مجرم کے طور پر سزائے موت سنادی ۔ ان کی کابینہ کے دیگر 6ارکان کو بھی غداری کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ صنعا کی سڑکوں پر آج لاکھوں حوثی باغیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔