صدر میدک ضلع کانگریس کے تقرر کا خیر مقدم

میدک 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئر سیاسی قائد سابق رکن معاون بلدیہ کانگریس کے سرگرم کارکن جناب محمد حفیظ الدین نے ایک بیان میں سابق ریاستی وزیر سنیتا لکشما ریڈی کو صدر ضلع کانگریس میدک مقرر کئے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور نو منتخب صدر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ مسٹر محمد حفیظ الدین نے کہا کہ محترمہ سنیتا لکشما ریڈی کی قیادت میں ضلع میدک کے تمام اسمبلی حلقوں پر کانگریس پارٹی کی گرفتار مضبوط ہوگی۔