آرمور ۔30ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آڑمور منڈل کے ایم پی ٹی سیز کی جانب سے رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کو یہ شکایت درج کروائی گئی کہ آرمور منڈل پریشد صدر نرسیا نے غیر ضروری طور پر مختلف افراد جس میں گورنمنٹ ملازمین شامل ہیں ان کے پاس سے 30لاکھ روپئے رقم وصول کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے تادیبی کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔اس کے علاوہ منڈل پریشد نائب صدر باجنا اس ضمن میں ربط پیدا کرنے پر بتایا کہ منڈل پریشد صدر نرسیا نے یقینی طور پر غلط انداز میں 25تا 30لاکھ روپئے بٹورے ہیں اور یہ بات درست ہے ۔