صدر عراق کی شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض،24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کے صدر ڈاکٹر فواد معصوم نے اعلیٰ وفد کے ہمراہ ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کے پیشرو شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کی۔ خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات کے دوران عراقی صدر نے شاہ عبداللہ مرحوم کی عرب دنیا اور عالم اسلام کیلئے خدمات کو سراہا ۔ ملاقات کے موقع پر ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔