نارائن پیٹ /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر رتناگا پانڈو ریڈی صدر ضلع بی جے پی محبوب نگر کو مرکزی حکومت کی جانب سے حیدرآباد ڈیویژن کے ریلوے کنزیومر بورڈ کے رکن نامزد کئے جانے پر نارائن پیٹ بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے مسٹر رتنگا پانڈو کو تہنیت پیش کریت ہوئے ان کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی ۔ اس موقع پر نارائن پیٹ اقلیتی مورچہ کے قائدین نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مسٹر رتنگا پانڈو ریڈی مجوزہ نارائن پیٹ ریلوے لائین کی تنصیب کیلئے اپنے اثرات کو استعمال کرتے ہوئے یقینی بنائیں گے ۔ اس موقع پرجناب محمد تاج الدین ٹاون صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ ، جناب سید صادق ، جناب جعفر چاند ، جناب سید یسین ، محمد منور موجود تھے ۔