نئی دہلی،11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)صدر رام ناتھ کووند نے انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر مملکت اپیندر کشواہا کا مرکزی کابینہ سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔صدارتی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ،‘‘صدر نے آئین کے آرٹیکل75(2)کے تحت وزیراعظم کی صلاح پر اپیندر کشواہا کا مرکزی کابینہ سے استعفیٰ فوری اثر سے قبول کرلیا ہے ۔’’قابل ذکر ہے کہ لوک سمتا پارٹی کے سربراہ کشواہا نے پیر کو ہی قومی جمہوری اتحاد سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے مرکزی کابینہ سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا ۔کشواہا نے 2014کے عام انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد کا دامن تھاما تھا۔آئندہ لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کے سلسلے میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے این ڈی اے سے علحدگی اختیار کرلی ہے ۔