نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کو ان کی پارٹی کی دہلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد دہلی کا آئندہ چیف منسٹر مقرر کردیا۔ گزٹ اعلامیہ کے بموجب یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے 70 رکنی دہلی اسمبلی کے انتخابات کے بعد اعلامیہ جاری کیا تھا۔ اس کے بعد کابینہ نے فیصلہ کیا تھاکہ ریاست دہلی پر جاری صدر راج برخاست کردیا جائے اور اروند کجریوال کو چیف منسٹر مقرر کیا جائے۔ دہلی میں صدر راج 17 فبروری کو نافذ کیا گیا تھا جبکہ کجریوال نے چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور صدر نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا تھا۔