صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کمبھ میلہ میں پوجا کی رسم ادا کی ۔ 

پریاگراج : صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جمعرات کے روز گنگا ندی کے کنارے کمبھ میلہ میں پوجا کی ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ریاست کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ اور گورنر رام نائک بھی موجود تھے ۔ صدرجمہوریہ نے اس موقع پر مختلف سادھوؤں سے بھی ملاقات کی ۔ صدر رام ناتھ کوند کا اترپردیش میں ایک روزہ دورہ کے دوران مہارشی بھاردواج کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے علاوہ کئی دوسرے پروگرامس میں بھی شرکت کریں گے ۔

واضح رہے کہ۵۵؍ دنوں پر مشتمل کمبھ میلہ کا آج سے آغاز ہوچکا ہے ۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا میلہ مانا جاتا ہے۔ جس میں تقریبا ۱۳۰؍ ملین لوگ شرکت کرتے ہیں اور گنگا ندی میں غسل لیتے ہیں ۔