جئے پور ، 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ راجستھان کو اپنے سہ روزہ دورے کے دوران چناؤ والی اس ریاست کے پانچ اضلاع میں 16 ستمبر سے پارٹی ورکرز کو مخاطب کریں گے۔ پارٹی ترجمان نے آج کہا کہ وہ 16 ستمبر کو پالی میں ’شکتی کیندر سمیلن‘ اور ڈیویژن سطح کے ’او بی سی سمیلن‘ اور پھر جودھپور میں شکتی کیندر سمیلن اور ڈیویژن سطح کے منتخب افراد کے پروگرام سے خطاب کریں گے۔ وہ 17 ستمبر بھیلواڑہ میں پارٹی ورکرز کو مخاطب کریں گے۔