صدر برکینا فاسو نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا، حالات غیر واضح

اواگادوگو ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برکینا فاسو کے صدر بلیز کمپاؤرے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ’’جمہوری طور پر منتخب کردہ صدر کی تقرری تک کیلئے عبوری حکومت کے دور‘‘ پر بات چیت کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔ کمپاؤرے کی طرف سے اپنے 27 سالہ دور اقتدار میں مزید توسیع کرنے کے خلاف گزشتہ روز ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔