بلیا (یوپی) ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کو تنگ نظر سیاست ترک کرتے ہوئے این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کووند کی حمایت کرنا چاہئے جن کا تعلق اترپردیش ہے، ریاستی وزیر سریکانت شرما نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پہلی مرتبہ یو پی کو صدر جمہوریہ فراہم کرنے کا موقع ملا ہے۔ ریاست کے عوام ان کی امیدواری کا اعلان ہونے کے بعد فخر محسوس کررہے ہیں ۔ ایس پی اور بی ایس پی کو بھی کووند کی تائید کرنا چاہئے۔