بسواکلیان /16 ستمبر ( ای میل ) مچھلم بسواکلیان میںیکم ستمبر تا 7ستمبر منائی جانے والی ملک گیر مہم National Nutrition Week کے اختتام پر پرائمری ہلت سنٹر مچھلم اور ھال ہلی میں نیوٹریشن ڈے منایا گیا ، اس موقع پر کماری کسماوتی LHV نے بچہ کے لئے ماں کا دودھ ہی بہتر غذا کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا ، بچے کو صحتمند رکھنے کے لئے سب سے پہلے بچہ کی پیدائش کے 1/2 گنٹے کے اندر ماں کا دودھ پلائیں ، بچہ کو صحت مند رکھنے کے لئے ماں کا صحت مند ہو نا بہت ضروری ہے بچہ کو ابتدائی 6ماہ تک صرف اورصرف ماں کا دودھ ہی پلائیں سوائے ماں کے دودھ کوئی اور چیز یہاں تک کہ پانی بھی نہ پلائیں ،قدرت نے ماں کے دودھ میں پانی ۔ غذا سب کچھ رکھا ہے، بلکہ ابتدائی پیدائش کے تین دن تک جو دودھ ماں کا آتاہے زرد رنگ کا ہوتاہے اور وہ بہت صحت بخش رہتا ہے جس میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت رہتی ہے اسے ضائع نہ کریں،اس کی قدرکرتے ہوئے خصوصیت کے ساتھ ما ں کا دودھ پلانے کا اہتمام کریں۔سبھاش کامشٹی انچارج BHE نے حاملہ خواتین اور صحت کے عنوان پر خطاب کرتے ہوے کہا ، حاملہ خواتین حکومت سے ملنے والی سہولت سے فائدہ اٹھائیں حکومت کا پروگرام ہے کہ ماں اور بچہ کی شرح اموات کم کی جائے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ ماہواری کے رکتے ہی سرکای قریبی ہلت سنٹرمیں آشا ورکر یا جونیر ہلت اسسٹینٹ میل یا فیمل سے رابط کریں ،فوری رجسٹریشن کرائیں ،جس سے آپ کو اور ہونے والے بچے کو آئندہ ہونے والی پیچیدگی کا پتہ لگایا جاسکتا ہے اور فوری علاج شروع ہوجاتاہے ، تین بار چیک اپ آپ کسی طرح سے کرائیں ، BP اور خون کا ٹیسٹ کرائیں کیونکہ ملک میں 55% خواتین خون کی کمی کے مرض میں مبتلا ہیں اور 66%دودہ پلانے والی خواتین (Anemia) خون کی کمی میں مبتلا ہیں۔یہ سلسلہ دوران حمل اور زیادہ مسکل ہوجاتاہے اچھی غذا کا اسعمال کریں ، خود بھی صحت مند رہیں اور بچہ کو بھی صحت مند رکھیں ،آخر میں اختتامی خطاب کرتے ہوئے میر اقبال علی سینیر ہلت انسپیکٹر نے ہلت ورکرس ، آشاورکرس، آنگن واڑی ورکرس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج Nutrition Day منا رہے ہیں ، اس کے لئے آپ لوگ گرام پنچایت ۔ AW Center میں عوامی شعور بیدار کریں انہیں صحت بخش غذا بتائیں جس سے ماں اور بچہ دونوں صحت مند رہتے ہیں اچھی متوازن غذا سے نشونما میں مدد ملتی ہے (Anemia) سے محفوظ رکھتی ہے ، دوران محل اضافی غذا کی ضرورت پڑتی ہے ، دودھ، دہی، لسسی ،پنیر کا استمال ذیادہ کریں تازہ موسمی پھل، ہری ترکاریاں ، دالوں کا ذیادہ استعمال کریں یہ چیزیں پروٹین کی کمی کو پورہ کرتی ہیں Ironاور خون کی کمجی سے محفوظ رکھتی ہے ،وٹامن اے والی غذا کا زیادہ استعمال کریں ،حکومت کی جانب سے آنگن واڑی سنٹر میں صحت مند غذا فراہم کی جارہی ہے اس سے فائدہ اٹھائیں ،اپنی اور آنے والے بچہ کی صحت کی حفاظت کریں ایک صحت مند بچہ ایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند معاشرہ کی تعمیر کرسکتی ہے جس سے ملک بھی صحت مند رہتا ہے ۔