صحت مند سماج کیلئے ہر شہری ذمہ دار

بودھن ۔ 5جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس پی بودھن مسٹر رام کمار نے آج بودھن پولیس اسٹیشن میں فیملی کونسلنگ سنٹر کا رسم افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر مسٹر رام کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند سماج کی تیاری کیلئے ہر ایک شہری کو اپنی سماجی ذمہ داری نبھانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء ‘ ڈاکٹرس و دیگر معزز پیشوں سے وابستہ شہری سماج سے برائیوں کے خاتمہ کیلئے روزانہ یا کم از کم ہفتہ میں ایک روز رضاکارانہ طور پر عوامی فلاح و بہبود کیلئے دو گھنٹے مختص کرنا چاہیئے ۔ رام کمار نے کہا کہ اکثر میاں بیوی کے درمیان فاصلے صرف اس لئے برھتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے مزاج سے ہم آہنگ ہونے میں کوتاہی برتے ہیں جس کی وجہ سے زن و شوہر پر یا دونوں میں سے ایک نفسیاتی مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔ تاخیر سے ظاہر ہونے والی یہ نفسیاتی روگ خوشگوار زندگیوں میں راڑیں پیدا کردیتا ہے ۔ مسٹر رام کمار نے کہا کہ سماج میں پھیلنے والے نفسیاتی مرض کا علاج آپسی تبادلہ خیال اور معزز شہریوں کے تعاون سے ہوسکتا ہے ۔ میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگروں کو نچلی سطح پر سلجھانے فیملی کونسلنگ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ قبل ازیں لائن جمیل سائبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو نظرانداز کردینا چاہئے ‘ قدرت نے مرد و خواتین میں خامیوں کے ساتھ خوبیاں بھی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عصری دور میں سیل فون میاں بیوی میں دراڑیں پیدا کرنے کا سبب بنتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عصری مشنریوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی جانب توجہ دینا چاہیئے اور اس سے ہونے والے نقصانات کو نظرانداز کیا جانا چاہیئے ۔ قبل ازیں سرکل انسپکٹر مسٹر وینکنا نے نونامزد کونسلنگ سنٹر کے ارکان کا ڈی ایس پی بودھن سے تعاون کروایا ۔ اس موقع پر گنگا دھراپا ایڈوکیٹ معین پاشاہ ‘ ایس ای گنگا دھر و دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر نونامزد ارکان عائشہ جمیل ‘ پدما سنگھ کے علاوہ ڈاکٹر شانتی سری ‘ بھانو سری کے علاوہ دیگر ارکان بھی اس پہلے تعارفی اجلاس میں شرکت کیا ۔