کریم نگر ۔ 3اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صاف صفائی ترقی کی ضامن ہے ‘ صحت مند سماج کی تعمیر کیلئے سوچھ بھارت ایک بنیاد ہے ۔ ان خیالات کا اظہارریاستی وزیر برائے فینانس و سیول سپلائی ایٹالہ راجندر نے کیا۔ 2اکٹوبر گاندھی جینتی کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا سوچ بھارت پروگرام جمعرات کو شہر میں وزیر نے جھاڑو دے کر وسیع پیمانے پر آغاز کیا ۔ اس موقع پر وزیر نے کہا کہ صاف صفائی سماجی ذمہ داری ہے ۔ ہمارا گھر ‘ ہمارا گاؤں ‘ صاف رکھنے کیلئے ہر ایک کو کوشش کرنے پر صاف ستھرا بھارت کی تعمیر میں آسانی ہوگی ۔ ہر ایک شخص صفائی کے ساتھ ماحول کی صفائی بھی انجام دیں ۔ گندگی کی وجہ سے 70% بیماریاں پھیل رہی ہے ۔ پینے کا پانی آلودہ نہ ہو اس پر غور کریں ۔ ریاستی حکومت تمام عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے 20تا 30ہزار کروڑ سے تلنگانہ واٹر گریڈ اسکیم کو شروع کی ہے ۔ مہاتما گاندھی کے اصول کو اپناتے ہوئے ہر ایک فرد صفائی کی پابندی سے عمل آوری کرتے ہوئے بھارت کی خدمات کریں یہ ہمارا فرض ہے ‘ یہی سوچھ بھارت کا مقصد بھی ہے ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے کہا کہ روزگار طمانیت اسکیم کے تحت ضلع میں 2.50 لاکھ انفرادی بیت الخلاؤں کی منطوری دینے پر صرف 70 ہزار ہی مکمل تعمیر کی گئی ۔ صاف صفائی کیلئے ہر ایک گھر کو ایک بیت الخلاء ہو ۔ اس کے لئے تمام عوام بیت الخلاؤں کی تعمیر انجام دے کر اس کا استعمال کرنے مشورہ دیا ۔ سوچھ بھارت پروگرام میں سب ہی اپنی حصہ داری نبھائیں۔ ہمارا گھر ۔ ہمارا گاؤں ‘ صاف رکھنے کا مشورہ دیا ۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی کنگولا کملاکر‘ میئر سردار رویندر سنگھ ‘ مجلس بلدیہ کشمنر سری کیش کٹکر کارپوریٹرس و دیگر نے شرکت کی ۔