صحافی ،تلنگانہ کی تعمیر نو میں حصہ لیں

ٹی یو ڈبلیو جے کریم نگر شاخ کا افتتاح ، یونین قائدین کا خطاب
کریم نگر ۔ 23 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کی تعمیر نو میں جرنلسٹوں کو حصہ لینا چاہئے۔ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے بانی صدر پریس اکیڈیمی چیرمین الم نارائنا نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ یہاں مکرم پورہ ٹی یو ڈبلیو جے کریم نگر ضلع شاخ کا افتتاح کے دوران یونین قائدین نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں جرنلسٹوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس طرح جرنلسٹوں کو تلنگانہ کی تعمیر نو میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ جرنلسٹوں کو ہیلتھ کارڈ ایکریڈیشن کی منظوری پر حکومت نے رضامندی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں اندرون ہفتہ احکامات کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ ان قائدین نے تیقن دیا کہ جرنلسٹوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ٹی یو ڈبلیو جے یونین پیش پیش رہے گی۔ اس موقع پر نائب صدر ٹی ڈبلیو جے پی روی کمار ہزاری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایم وی رمنا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شاخ دفتر کو تلنگانہ پریس کلب کا نام دیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں ریاستی آرگنائزنگ سیکریٹری بی سرینواس جوائنٹ سیکریٹری جے پرکاش، وی مدھو، وینکٹ خازن بون اور ترمل نائب صدر رمیش ہیمنت نن راگھو بھرت سوامی، روی کمار، دامودھر، پرشانت، نوین کمار، گنگا رام لکشمن، دیویندر وغیرہ نے شرکت کی۔