صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ اقدامات

نظام آباد:18؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم عالمی تصویر کے موقع پر فوٹو گرافرس اسوسی ایشن نظام آباد کی جانب سے پریس کلب میں یوم عالمی تصویر منایا گیا۔ اس تقریب میں رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا، مئیر نظام آباد آکولہ سجاتانے شرکت کی اور تصویری نمائش کا افتتاح عمل میں لایا۔ اس موقع پر مسٹر گنیش گپتا نے اپنی تقریر میں کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں پریس کلب کی عمارت اور شادی خانہ کے تعمیر کیلئے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے اعلان کیا ہے۔ 10 کروڑ روپئے جرنلسٹوں کیلئے منظور کیا ہے۔ منسٹر گنیش گپتا نے جرنلسٹوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ پریس کلب میں زائد رومس کی تعمیر کیلئے تیقن دیا اور ان کے ذاتی رقم سے اے سی لگانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر فوٹو گرافر اسوسی ایشن کے صدر ایم چاری نے اپنی تقریر میں کہا کہ جرنلسٹوں کے کئی مسائل حل طلب ہے اسے حل کرنے کیلئے رکن اسمبلی سے خواہش کی۔ تلنگانہ جرنلسٹ فورم کے ضلع صدر جمال پور گنیش نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ہیلت کارڈ میں جرنلسٹوں کے افراد خاندان کو شامل کرتے ہوئے انہیں فائدہ پہنچانے کی خواہش کی۔ تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ کے سکریٹری لمبادری نے اپنی تقریر میں کہا کہ 160 افراد کو امکنہ جات کے پٹہ جات فراہم کئے گئے باقی جرنلسٹوں کو بھی پٹہ جات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر فوٹو گرافرس بالراج، وینکٹ رامنا، راجو، مرلی، روی، وینو گوپال، رنجیت، سرینواس کو تہنیت پیش کی گئی۔