صبح کے وقت چہل قدمی

مارننگ واک کی افادیت سے کون واقف نہیں۔ جب آپ صبح سویرے اٹھ کر چہل قدمی کیلئے روانہ ہوتی ہیں تو نہ صرف آپ کی جسمانی بلکہ ذہنی صحت پر بھی اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ صبح کے علاوہ کسی اور وقت چہل قدمی نہیں کی جاسکتی۔ اگر صبح آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ اسے واک کے لئے مخصوص کریں تو شام یا رات کے وقت بھی آپ واک پر جاسکتی ہیں۔ پیدل چلنا ایک بہترین ورزش ہے کیونکہ پیدل چلنے کے دوران ہمارے جسم کے تمام اعضاء حرکت میں رہتے ہیں۔ اسی لئے تیز تیز قدموں سے چلنا خصوصاً خواتین کیلئے بہت موزوں ورزش ہے۔ جو خواتین مشکل ورک آؤٹ کرنے کی عادی نہیں ہوں اور جن کا زیادہ تر وقت بیٹھے بیٹھے گزرتا ہو ان کے لئے پیدل چلنے سے زیادہ آسان ایکسر سائیز کوئی اور نہیں ہوسکتی۔ اس ایکسر سائیز کے ذریعہ آپ بتدریج اپنا وزن بھی گھٹاسکتی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭