لندن۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )لیور پورل کے اینفیلڈ یوئیفا چیمپیئنز لیگ 2018 کے پہلے سیمی فائنل میں لیورپول نے مصری کھلاڑی محمد صالح کی شاندار کارکردگی کی بدولت روما کو 2-5 کے واضح فرق سے شکست دے دی۔اس فتح کے ساتھ ہی لیورپورل نے 2007 کے بعد پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں مدِ مقابل بیئرن میونخ اور ریئل میڈریڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہوگا۔