شیوسینا کی اسنیہل امبیڈکر ممبئی کی نئی مئیر منتخب

ممبئی 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی میں شیوسینا کی پہلی مرتبہ منتخب کارپوریٹر اسنیہل امبیڈکر کو ممبئی کا مئیر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ وہ ممبئی کے 73 ویں مئیر ہونگے ۔ بی جے پی کی الکا کیرکر کو ڈپٹی مئیر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ امبیڈکر سابق کی ایک ایل آئی سی آفیسر ہیں جنہوں نے جی ساؤتھ ( پریل ) وارڈ سے کارپوریٹر کا انتخاب جیتا تھا۔ وہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی چوتھی خاتون مئیر ہونگی ۔ مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدہ کیلئے انتخابات برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ہیڈکوارٹرس میں ہوئے جبکہ شیوسینا کے سنیل پربھو نے آج شہر کے مئیر کیلئے ڈھائی سالہ معیاد آج پوری کی تھی ۔ مئیر کے انتخاب میں انہیں 226 رکنی ایوان میں 121 ووٹس حاصل ہوئے ۔ ان کا مقابلہ کانگریس کے کارپوریٹر ڈاکٹر پریتما ساونت سے تھا ۔ انہیں 64 ووٹس حاصل ہوئے ۔