شیواجی جینتی کا بیانرپھاڑنے کے بعد گوا میں فرقہ وارانہ تشدد

پانجی:گوا کے والپائی ٹاؤن میں دوگرہوں کے درمیان ہفتہ کی شب اس وقت تصادم پیش ائے جب شیواجی جینتی کے موقع پر بیانرس نصب کئے گئے۔

پوسٹرزپھاڑنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ کی شب دونوں گروہوں کے 200کے قریب افراد نے والپائی پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔

۔پولیس ذرائع کے مطابق کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب ایک گروپ کے لوگ تاریخی اہمیت کا حامل مجسمہ نصب کرنے کی کوشش کررہے تھے جس پر دوسرے گروپ کے لوگوں نے اعتراض جتایا

۔والپائی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک پولیس عہدیدار نے اپنی شناخت بتائے بغیر کہاکہ ’’ کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوگیا جب ایک گروپ کی جانب سے لگائے گئے بیانرس کو کسی نے پھاڑ دیا‘‘۔

والپائی کے موجودہ رکن اسمبلی وشواجیت رانے نے پولیس اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مقام واقعہ کا معائنہ کیاجس پر فی الحال پولیس دونوں گروہوں کے لیڈرس سے بات کررہی ہے۔

والپائی پانجی سے 50کیلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔