بنگلور۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی آل راؤنڈر شین واٹسن نے کپتان ویرات کوہلی اور لوکیش راہول کی غیر موجودگی میں آئی پی ایل میچز کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے کا اشارہ دیا۔واٹسن نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مقام پر کھیلنے کے لئے پر جوش ہیں اور اس بات کا امکان موجو د ہے کہ انہیں ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کا ہدایت دی جائے گی اور یہ وہ مقام ہے جہاں اپنے کیریئر میں کھیلتے ہوئے وہ کافی محظوظ ہوئے۔