لندن ، 21 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عرصے تک بلے بازوں کے اعصاب پر سوار رہنے والے دنیا کے عظیم ترین لیگ اسپنر اور سابق آسٹریلین کرکٹر شین وارن نے دنیا کی تمام ٹیموں کی گزشتہ 25 سال کی بہترین ٹیم تشکیل دینے کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سے قبل وہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی بہترین ٹیموں کا انتخاب کر چکے ہیں۔ 1990ء سے لے کر 2015ء تک پاکستان کی بہترین ٹیم کا انتخاب کرنے والے وارن نے کہا کہ انہوں نے ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کے خلاف وہ کھیلے یا جن کو انہوں نے اپنے سامنے کھیلتے ہوئے دیکھا۔ عالمی کرکٹ میں ایک ہزار ایک وکٹیں لینے والے عظیم اسپنر نے کہا کہ ’’میں نے اپنی ٹیم میں رچرڈ ہیڈلی، عمران خان اور ایان بوتھم جیسے عظیم کھلاڑیوں کے خلاف بہت کم کھیلا یا بالکل نہیں کھیلا، اس لئے انہیں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا لیکن جب میں سب سے آخر میں اپنی منتخب کردہ دنیا کی بہترین ٹسٹ ٹیم تشکیل دوں گا تو اس میں مجھے یقین ہے کہ یہ کھلاڑی شامل ہوں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس ٹیم میں متعدد بہترین کھلاڑی جگہ نہ بنا سکے اور سب سے مشکل کام اپنے دوست اور بہترین لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اس ٹیم سے باہر کرنا تھا لیکن میں نے لیگ اسپن آل راؤنڈر ہونے کی وجہ سے شاہد آفریدی کا انتخاب کیا ورنہ میں ثقلین، وقار یونس یا شعیب اختر میں سے کسی کی جگہ انہیں منتخب کرتا‘‘۔ عظیم لیگ اسپنر نے مزید کہا کہ آل راؤنڈر عبدالرزاق اور اظہر محمود کو بھی اس ٹیم سے باہر کرنا بہت مشکل تھا لیکن یہ ایک انتہائی باصلاحیت ٹیم ہے۔ شین وارن کی منتخب کردہ پاکستان کی بہترین ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: