شیری گوڑہ میں لڑکی کی نعش برآمد

حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم پولیس نے شیری گوڑہ علاقہ سے ایک نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد کرلیا ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 25 سال بتائی گئی ہے ۔ ابراہیم پٹنم پولیس ذرائع کے مطابق اس لڑکی کی نعش ایک انجینئیرنگ کالج کے عقبی حصہ سے دستیاب ہوئی ۔ تاہم نعش انتہائی مسخ شدہ حالت میں ہونے کے سبب شناخت مشکل ہوگئی ہے ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد اس نعش کی شناخت کرلی جائے گی ۔ جس کے بدن پر لال رنگ کا پنجابی سوٹ اور زرد رنگ کی کرتی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔