شیخ یعقوب کوٹگیر پولیس اسٹیشن کے نئے سب انسپکٹر

کوٹگیر ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوٹگیر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کا دوسرے مقام پر تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے یہاں پر ایس ایم بٹر کو مقرر کیا گیا جو قبل ازیں بانسواڑہ ٹاون پر برسرخدمت تھے اور اس طرح ایڈپلی پولیس اسٹیشن پر برسرخدمت سب انسپکٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ شیخ یعقوب کومقرر کیا گیا اور ایڈپلی پولیس اسٹیشن میں برسرخدمت سب انسپکٹر یس سرینواس ریڈی کو ریزرو میں رکھا گیا ہے ۔ اور ریجنل پولیس اسٹیشن پر برسرخدمت جی نریش کو ریزرو میں رکھا گیا ان کی مخلوعہ جگہ پر سی ایچ ٹاٹا بابو کا تقرر عمل میں لایا گیا اور ورنی پولیس اسٹیشن پر برسرخدمت وای سکھندریڈی ریزرو میں بھیج دیا گیا ۔