شیخ حیدر کیس میں ملوث خاطیوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

نظام آباد میں مسلم لیگ کے وفد کی صدر لیگ اقلیتی کمیشن عابد رسول خانہ سے نمائندگی
نظام آباد:6؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیرمین ریاستی اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خان کے دورہ نظام آباد پر انڈین یونین مُسلم لیگ ضلع نظام آباد کے وفد نے ملاقات کر تے ہوئے ضلع کے اقلیتی مسائل پر نمائندگی کی مسلم لیگ کے وفد نے بتایا کہ شہر نظا م آباد ملے پلی میں اُردو میڈیم گورنمنٹ جونیر کالج کی عمارت تعمیر ہو چکی ہے اور ڈی۔وی۔ای ۔او نظام آباد کو کارپس فنڈ کے طور پر دیڑھ لاکھ روپیے اور و دیگر کاغذی کاروائی جمع کروادئے گئے ہیں،لیکن مصیبت کی بنا پرکالج کے آغاز میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہیں۔ جس کی وجہہ سے اُردو میڈیم سے تعلق رکھنے والے غریب لڑکیاں جماعت دہم کے بعد کالج کی تعلیم حاصل کر نے سے قاصر ہیں،وفد نے زور دیا کہ حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے کالج کو فوری طور پر شروع کیا جائے ۔مسلم لیگ کے اس وفد نے چیرمین اقلیتی کمیشن سے مزید نمائندگی کر تے ہوئے شکایت کی کہ سال گذشتہ کی اسکالرشپ کئی اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو نہیں دی گئی۔جس سے غریب طلباء وطالبات تعلیمی اعتبار سے کافی متاثر ہوئے اس کے علاوہ مرحوم شیخ حیدر کی پو لیس حراست میں موت کی مجسٹریل تحقیقات جو آر۔ڈی۔او نظام آبادکی نگرانی میں کاروائی چلائی جارہی ہیں،اس کاوائی کو صفاف وشفاف طریقہ سے چلائی جائے اور خاطی عہداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،جانکم پیٹ کی درگاہ میں چند ماہ پہلے ہوئے دوہرے میاں بیوی کے قاتلوں کو پولیس پکڑنے میں ناکام رہی ،مسلم لیگ نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے قانون کے مطابق سزا دی جائے ،کانسٹیبل عبد القدیر کی مکمل ر ہائی کیلئے حکومت پر دبائو بنا نے کا مسلم نے مطالبہ کیا اس ضمن میںمسلم لیگ کے قومی صدر ای احمد رکن پارلیمان وسابقہ سپریم کورٹ کے جج مارکنڈے کاٹجو کا ایک مکتوب بھی حوالے کیا اور مسلم لیگ نے آلیر انکونٹر کی کاروائی کو سی۔بی۔آئی کے حوالے کر نے کا مطالبہ کیا واضح رہے کہ آلیر فرضی انکونٹر کو مسلم لیگ کے قومی صدرای احمد وہ واحد مسلم رکن پارلیمان تھے جنہوں نے پارلیمنٹ میں آواز اُٹھاتے ہوئے سی۔بی۔آئی انکوئیری کا مطالبہ کیا تھا، مسلم لیگ کے وفد کی شکایتوں کو چیرمین اقلیتی کمیشن نے بغور سماعت کے بعد تیقن دیا کہ ان شکایتوں پر جلد از جلد مناسب کاروائی کی جائے گی۔اس وفد میں عبد الغنی ریاستی جنرل سکریٹری(IUML)ایم ۔اے مقیت ضلع صدر (IUML)محمد شر جیل پرویز ضلع جنرل سکریٹری (IUML) ،عبدالنعیم قائد (IUML) ان کے علاوہ مسلم لیگ کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔اس موقع پر مجلس بچائو تحریک کے قائدین ضلع صدر محمد ساجد ، محمد عبدالباسط و دیگر نے عابد رسول خان سے ملاقات کرتے ہوئے مرحوم شیخ حیدرکی ہمشیرہ اجمیری بیگم اور ان کے بھائی شیخ احمد کے ساتھ نمائندگی کرتے ہوئے انہیں ایکس گریشیاء و دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔