شیخ حنیف کو اتھیلیٹکس کھیلوں میں گولڈ میڈلس

گوداوری کھنی16 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گوداوری کھنی میں سنگارینی کے جواہر لالع نہرو اسٹیڈیم میں منعقد دو روزہ تلنگانہ راشٹرا سطح کے ماسٹر اتھیلٹکس میٹ کھیلوں کے مقابلے میںشیخ حنیف کو تین گول میڈلس حاصل ہوئے ۔ راما گنڈم ریجن نمبر 2 کے سنگارینی میں سکیوریٹی گارڈ کا کام کرنے والے شیخ حنیف کو اتھیلٹکس کے ہائی جمپ میں ایک گولڈ میڈل شارٹ پٹ میں ایک گولڈ میڈل اور ڈسکس تھرو میں ایک گولڈ میڈل جملہ 3 گولڈ میڈلس حاصل ہوئے ۔ شیخ حنیف کو گولڈ میڈلس حاصل ہونے پر اتھیلٹکس اسو سی ایشن کے صدر پروین کمار ، رگھو راما راو ،سرینواس اراکین نے مبارکباد دی اور تہنیت پیش کی گئی ۔