نظام آباد:13؍ جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حصول تلنگانہ کیلئے شہید ہونے والے شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان کی باز آبادکاری اور ان کے مطالبات کی تکمیل کا مطالبہ کرتے ہوئے این آر ایس پی ضلع کنونیر روی کرن نے شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان کے ساتھ کلکٹریٹ کے روبرو احتجاج کیا اس موقع پر روی کرن نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حصول تلنگانہ کیلئے کئی افراد نے اپنی جان کی قربانی دے چکے ہیں لیکن ان کی باز آبادکاری کیلئے ابھی تک کوئی فہرست تیار نہیں کی گئی لہذا فوری شہیدان تلنگانہ کی فہرست تیار کرنے اور شہیدان تلنگانہ کی یاد میں حکومتی سطح پر خصوصی تقریب منانے کیلئے ایک دن مختص کرنے اور ہر سال ان کی یاد میں یہ تقریب منانے کا مطالبہ کیا حیدرآباد کے کاسو برہماند ریڈی پارک کا نام تبدیل کرتے ہوئے شہیدان تلنگانہ کے نام سے موسوم کرتے ہوئے میوزم قائم کرنے، نکلس روڈ پر بین الاقوامی سطح پر شہیدان تلنگانہ کی یاد گار قائم کرنے اور ہر دیہات میں یاد گار قائم کرنے اور شہیدان تلنگانہ کی تاریخ کتابچہ تیار کرتے ہوئے شائع کرنے کا اور اسے تدریسی کتابوں میں شائع کرنے اور شہیدان تلنگانہ کو 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کے علاوہ 5 ایکر اراضی اور ان کے والدین کو ہر ماہ 5 ہزار روپئے وظیفہ منظور کرنے کی خواہش کی اس موقع پر شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان صفیہ بیگم ، درگیا ، رگھوولوو دیگر بھی شامل تھے ۔