لاہور، 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر احمد شہزاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار ماہ کی پابندی لگائی ہے جو 10 جولائی 2018 سے مؤثر رہے گی ۔ شہزاد کا پاکستان کپ 2018 کے دوران ڈوپنگ ٹسٹ لیا گیا اور ان کے خون کے نمونوں میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ابتدائی طور پر شہزاد کے خون کے نمونوں میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کی پی سی بی کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی اور نتائج کا مکرر جائزہ لینے کیلئے ہندوستانی لیباریٹری میں ٹسٹ کے نتائج کو دوبارہ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی سے چیک کروایا گیا۔