شہزادہ محمد سعودی شاہی دیوان کے نئے منتظم

ریاض۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر دفاع اور دیوان خاص کے منتظم شہزادہ محمد سلمان مملکت کی ان اہم شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم وقت میں اعلیٰ عہدوں پر اہم خدمات انجام دیں اور تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے شاہی دیوان کے منتظم مقرر ہوئے ہیں۔ شہزادہ محمد نے ابتدائی تعلیم ریاض کے مختلف اسکولوں سے حاصل کی اورگریجویشن ریاض کی شاہ سعود یونیورسٹی میں قانون کے مضمون میں کی۔