ونپرتی 11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ونپرتی کی صفائی کے سلسلہ میں میونسپل عہدیداروں اور ورکرس کی لاپرواہی افسوسناک ہے۔ اس سلسلہ میں میونسپل ورکرس کا ایک جائزہ اجلاس چیرمین بلدیہ رمیش گوڑ، میونسپل کمشنر محمد غوث محی الدین کی زیرنگرانی منعقد ہوا۔ اس موقع پر شہر کی صفائی کیلئے ورکرس کو بہت سارے مشورے دیئے گئے۔