شہر میں یوایم لوہیا ٹو وہیلرس کی دو کروزر بائیکس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 12 ستمبر (سیاست نیوز) امریکہ میں تیار ہونے والی اور اب ہندوستان میں بنی یو ایم رینیگیڈ کمانڈو کلاسک اور رینیگیڈ کمانڈو موجیو کروزرس کو حیدرآباد میں متعارف کیا گیا ہے جن کی قیمتوں کا رینج 1.95 لاکھ اور 1.86 لاکھ روپئے کے درمیان ہے۔ روبوسٹ بلڈ کیلئے معروف یہ کروز بائیکس ہندوستانی مارکٹ میں اس طرح کے بائیکس کی مانگ کو پورا کریں گی۔ امریکن موٹر سیکل یو ایم انٹرنیشنل ایل ایل سی کے انڈین آرم، یو ایم لوہیا ٹووہیلرس کی جانب سے تیار کی گئی بائیکس میں کئی ایک منفرد خصوصیات ہیں جیسے سنگل سلینڈر، فوراسٹروک وغیرہ۔ جوز ویلیگاس، ڈائرکٹر یو ایم انڈیا نے کہا کہ ہندوستان میں اس طرح کی بائیکس کی کافی مانگ ہے اور ان دو بائیکس کے آغاز کے ساتھ کسٹمرس اس کا تجربہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس کمپنی کا مینوفکچرنگ یونٹ اتراکھنڈ میں ہے۔