شہر میں سڑک حادثے ، 4 ہلاک

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شہر میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 35 سالہ عثمان علی جو سی این ریڈی نگر کا ساکن تھا پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ کل وہ اپنے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ کمراج جو سڑک عبور کرنے کے دوران ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کمراج پیشہ سے میوہ فروش تھا ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 36 سالہ ڈی وی سبرامنیم جو مولاعلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ سکندرآباد بس اسٹاپ کے عبور کرنے دوران آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 45 سالہ انجینلو جو گھٹکیسر علاقہ کے ساکن دستگیر کا بیٹا تھا گذشتہ دنوں آٹو الٹ جانے کے سبب شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔۔