حیدرآباد ۔ /13 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نے شہر میں ایک حوالہ ریاکٹ بے نقاب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے دو کروڑ 9 لاکھ روپئے برآمد کرلئے ۔ ڈی سی پی ٹاسک فورس بی لمبا ریڈی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چھتیس گڑھ کے علاقہ بھلائی سے تعلق رکھنے والے رمیش چند گوئیل اور مادھو رام جو بھلائی انجنیئرنگ کارپور یشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ملازمین ہیں انہیں ہوٹل گولکنڈہ مانصاحب ٹینک پر گرفتار کرلیا گیا اور انکے قبضے سے ایک کروڑ 20 لاکھ نقد رقم برآمد کرلی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فور س سنٹرل زون ٹیم نے عابڈس علاقے میں 89 لاکھ 87 ہزار نقد رقم کو ووکس ویگن کار سے برآمد کرلیا گیا ۔ لمبا ریڈی نے بتایا کہ درشن ترکیا اور پیوش اجمیرا کے قبضے سے مذکورہ رقم برآمد کی گئی ہے اور ان کی اطلاع پر دیگر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ درشن آنند پرشانت کو سابق میں شمس آباد پولیس نے 8 کروڑ 36 لاکھ روپئے کی رقم منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔