حیدرآباد۔30 مئی (سیاست نیوز) شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین نوجوان لڑکیوں نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ایک طالبہ نے امتحان میں ناکامی کے خوف اور دیگر گھریلو مسائل سے پریشان ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ سائی پریہ جو آغاپورہ علاقہ کے ساکن رویندر کی بیٹی تھی، نے گزشتہ دنوں گیٹ کا امتحان دیا تھا اور اس دن سے پریشان تھی اور اپنے مکان بھی خاموش رہنے لگی تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 18 سالہ رینوکا جو ضیاگوڑہ علاقہ کے ساکن دتایہ لڑکی خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے جس نے آج صبح پھانسی لے کر خود کشی کرلی تاہم اس لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ پولیس نے گھریلو مسائل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 15 سالہ کلیانی جو شیری گوڑہ علاقہ ابراہیم پٹنم کے ساکن چندریا کی بیٹی تھی۔ یہ لڑکی طالبہ بتائی گئی ہے۔ اس طالبہ نے کل اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔
برقی شاک کا شکار دو افراد کی موت
حیدرآباد۔30 مئی (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ عثمانیہ یونیورسٹی اور لالہ گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت ہوگئے۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 32 سالہ پرساد جو پیشہ سے خانگی ملازم حبشی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا جو اپنے گھر میں برقی کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 60 سالہ ستیہ نارائنا جو پیشہ سے ریٹائرڈ ملازم مکان میں کام کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کوفگوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔