حیدرآباد۔عثمانیہ یونیورسٹی کی طالب علم سکینہ حیدرآباد نے کہاکہ تاریخی ورثے کے ساتھ کھلواڑ نہیں کیاجانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی قائدین اس طرح کا کام کرتے ہیں ‘ جس سے انہیں اجتناب کرنے کی ضرورت ہے۔
سکینہ کالج آف لاء کی سال چہارم کی طالب نے مزیدکہاکہ سیاسی قائدین ذاتی مفادات اور ووٹ پولرائزیشن کے مقصد سے شہروں ‘ علاقوں او رسڑکوں کے نام پر بدلتے ہیں جبکہ ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔
انگریزوں نے علاقوں ‘ محلوں ‘ شہروں اور سڑکوں کے نام اپنی مناسبت سے رکھے تھے جبکہ آزاد کے بعد اس کو ان کی تاریخی اہمیت کے ساتھ تبدیل کیاگیا ۔
سکینہ حیدرنے کہاکہ ہر شہر اور محلے ‘ سڑک اور علاقے کی اپنی تاریخی شناخت او راہمیت ہے۔سیاسی قائدین کو اس تاریخی کے ورثے کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنا چاہئے۔
۔سکینہ نے اپنے اس خطاب میں حالیہ دنوں میں شہروں اور سڑکوں کے نامو ں کے ساتھ ہوئی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کو قابل مذمت قراردیا
پیش ہے ویڈیو