ریوڈی جنیرو۔3جولائی( سیاست ڈاٹ کام )پاپ اسٹار شکیرا ریوڈی جنیرو میں 13جولائی کو کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ کے خطابی مقابلہ سے قبل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔ جس میں گیٹار کارلوس سانٹانا اور رائپر وائسلپ جین بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ شکیرا متواتر تیسری مرتبہ ورلڈ کپ میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں جیسا کہ 2014ء انہوں نے لالا گیت کے دریعہ ورلڈ کپ کو ایک نغمہ دیا ہے ۔ سانٹانا اور وائسلپ فٹبال ورلڈ کپ کا نغمہ ’’ ڈریوم جیٹو ‘‘پر اپنے فن کا مظاہرہ میراکانا اسٹیڈیم میں کریں گے ۔ ان کے علاوہ 2014ء فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں کئی اور مظاہرے بھی کئے جائیں گے ۔