ہیملٹن ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شکست پر اظہارخیال کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے بولروں کو ناکامی کا ذمہ دار قرا ردیا ہے۔ دھونی کے بموجب جس وکٹ پر بیٹنگ مشکل تھی اس وکٹ پر فاسٹ بولروں نے ناقص بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو کامیابی کا موقع دیا۔ نیوزی لینڈ نے چوتھا ونڈے 7 وکٹوں سے اپنے نام کرتے ہوئے سیریز بھی جیت لی ہے اور ہندوستان کی یہ بیرون ملک متواتر دوسری سیریز میں شکست ہے۔
فالکنر دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر
سڈنی ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جیمس فالکنر گھٹنے کے زخم کی وجہ سے دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوچکے ہیں۔ فالکنر جو کہ انگلینڈ کے خلاف اتوار کو ایڈیلیڈ میں منعقدہ سیریز کے پانچویں اور آخری ونڈے کے دوران زخمی ہوئے اور اب ان کے گھٹنے کی ایک بڑی سرجری کی گئی جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے موقع پر تین ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا 12 فبروری کو سنچورین میں کرے گی۔