کریم نگر ۔30 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) منچریال ضلع ہیڈ کوارٹرس کے ویمنس پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک سرکل انسپکٹر کو ایک شکایت گذار عورت کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام پرم معطل کردیا گیا ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( کریم نگر رینج) سی روی ورما نے اس عورت کی شکایت پر یہ کارروائی ۔ ورما نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ یہ عورت اپنے شوہر کے خلاف ایک شکایت کے ضمن میں پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئی تھی ۔ انسپکٹر نے اس عورت سے کونسلنگ کے بہانہ اس کا موبائیل نمبر لیا تھا ۔ بعد ازاں اس کو کال کرتے ہوئے قابل اعتراض مسیجس بھیجنا شروع کردیا تھا ۔ اس عورت کی جانب سے مسئلہ کو پولیس کے اعلیٰ حکام سے رجوع کئے جانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا جس میں پتہ چلا کہ انسپکٹر بادی النظر میں اس عورت کو ہراساں کررہا تھا ‘ اس بنیاد پر انسپکٹر کو معطل کردیا ۔