دوسری عالمی ہندو کانگریس میں سنگھ کے صدر نے ہندوسماج سے متحد ہونے کی اپیل کی ۔
شکاگو۔امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقدہ عالمی ہندو کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ کے سرسنچالک موہن بھگوات نے کہاکہ ہندو کسی کی مخالفت کرنے کے لئے نہیں جیتے‘ مگر کچھ لوگ ہوسکتے ہیں جو ہندوؤں کی مخالفت کرسکتے ہیں۔
سنگھ سربراہ کے ہندو سماج سے متحد ہوکر انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ۔سوامی ووینکا نند کی یاد میں یہ منعقدہ تقریب سے وہ خطاب کررہے تھے۔
عالمی ہندو سملین میں موجودہ 2500کے قریب لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بھگوات نے کہاکہ ’’ ہندو کسی کی مخالفت کے لئے زندہ نہیں ہے ‘ مگر کچھ ایسے لوگ ضرور ہیں جو ہندؤوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس لئے وہ ہمیں نقصان نہ پہنچاسکیں‘ اسکے لئے ہمیں خود تیاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔
ہندوسماج سے متحد ہوکر انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بھگوات نے کہاکہ سماج میں جذباتی لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہندو کسی کے ساتھ نہیں جاتے اور ان کے ساتھ کسی کا انا مشکل ہے۔
ہندو ہزاروں سال سے متاثر ہورہے ہیں کیونکہ وہ اپنے اہم اصولوں پر عمل کرنے اور ان کی اہمیت کو بھول گئے ہیں۔
سبھی لوگوں کو ساتھ آنے پر زور دیتے ہوئے بھگوات نے کہاکہ’’ ہمیں ایک ساتھ ہونا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہندو سماج تب ہی ترقی کرسکے گا‘ جب وہ سماج کے شکل میں کام کریں گے۔