شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

کوٹگیر۔/21جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوٹگیر منڈل کے موضع پوتینگل میں گزشتہ رات شوہر نے اپنی تین ماہ کی حاملہ بیوی سعدیہ بیگم عمر 22سال کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔ صبح سویرے خود قاتل شوہر شیخ جلیل پولیس اسٹیشن کوٹگیر پہنچ کر گزشتہ شب گھر میں ڈاکہ زنی اور بیوی کے قتل کا نامعلوم سارقین پر الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کروائی۔ سب انسپکٹر کوٹگیر بشیر احمد نے جائے واقعہ کا معائنہ کرنے کے بعد شکایت کنندہ کی شکایت اور واقعہ کا تقابل کیا ۔ جلیل کی شکایت پر شبہ محسوس کرتے ہوئے جلیل کی تفتیش کی۔ سب انسپکٹر کے بموجب جلیل نے خود اپنی حاملہ بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردینے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے بموجب متوفی سعدیہ اور جلیل کی شادی ہوئے صرف نو ماہ کا عرصہ ہوا تھا ، آپسی اختلافات ہی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے۔ سب انسپکٹر نے قتل کا مقدمہ درج رجسٹر کرکے قاتل کو حراست میں لے لیا اور مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ بودھن منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

معاشی پریشانیوں سے
تنگ کسان کی خودکشی
کوٹگیر۔/21جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے ایس آئی بیرکور منڈل پولیس اسٹیشن جناب عبدالمجید خان قادری کے بموجب موضع نملی میں بیرکور سائیلو نامی 28سالہ کسان گزشتہ رات معاشی پریسانیوں سے تنگ آکر اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلیا۔ متوفی کے ورثاء کی شکایت پر اے ایس آئی مجید خان نے خودکشی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا۔